اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ متاثرین شمالی وزیرستان کی واپسی کے عمل میں تاخیر کے خلاف بنوں میں ایک جرگہ منعقد ہوا جبکہ بعدازاں ڈھول کی تھاپ پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ متاثرین نے دضل قادر پارک میں جرگہ کے بعد بنوں پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرے سے خطاب میں مشران نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کی فوری واپسی کے ساتھ 12 ہزار روپے کی تین اقساط بھی جاری کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنوں میں آباد شمالی وزیرستان کے متاثرین کے امدادی سم بھی کھولے جائیں۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 11 اکتوبر کو پی ڈی ایم اے کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169